راولپنڈی رنگ روڈ کے بعد ددوچھ ڈیم منصوبے پر بھی کام بند

ویب ڈیسک  منگل 8 جون 2021
کمشنرراولپنڈی سید گلزار حسین شاہ نے ددوچھ ڈیم تعمیرات پر موقف نہیں دیا۔ فوٹو: فائل

کمشنرراولپنڈی سید گلزار حسین شاہ نے ددوچھ ڈیم تعمیرات پر موقف نہیں دیا۔ فوٹو: فائل

 راولپنڈی: راولپنڈی رنگ روڈ کے بعد راولپنڈی ددوچھ ڈیم منصوبے پربھی کام روک دیا گیا۔

راولپنڈی رنگ روڈ کے بعد راولپنڈی ددوچھ ڈیم منصوبے پربھی کام روک دیا گیا۔ 7 ارب روپے لاگت سے تیارہونے والے ڈیم کا پہلا پروپوزل 2001 میں تیارہوا تھا، راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں تبدیل ہونے والے کمشنرمحمد محمود نے منصوبے کام کا آغازکیا تھا جس کے بعد کمشنرتبدیل ہوتے ہی ڈیم پرکام بند ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ددوچھ ڈیم سے روزانہ 35 لاکھ گیلن پانی راولپنڈی کوملنا تھا۔ راول ڈیم اورخان پورڈیم اپنی مدت مکمل کرچکے،
ددوچھہ ڈیم میں مزید تاخیرسے راولپنڈی میں پانی کی قلت خطرناک حد تک بڑھ سکتی ہے تاہم کمشنرراولپنڈی سید گلزارحسین شاہ نے ددوچھ ڈیم تعمیرات پرموقف نہیں دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔