دفتر خارجہ کی کینیڈا میں پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت

ویب ڈیسک  منگل 8 جون 2021
بین الاقوامی برادری کو ایک موثر اور جامع حکمت عملی کے تحت اسلاموفوبیا سے نمٹنا ہو گا، زاہد حفیظ چوہدری

بین الاقوامی برادری کو ایک موثر اور جامع حکمت عملی کے تحت اسلاموفوبیا سے نمٹنا ہو گا، زاہد حفیظ چوہدری

 اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو میں ایک ہی خاندان کے چار پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، پاکستانی ہائی کمیشن اور قونصل جنرل مقامی حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، قونصل جنرل نے متاثرین کے اہل خانہ کے پاس جا کر اظہار تعزیت کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کینیڈین نوجوان نے مسلمان خاندان پر ٹرک چڑھا دیا، 4 افراد جاں بحق

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں پیش آنے والا واقعہ اسلاموفوبیا کو ظاہر کرتا ہے، بین الاقوامی برادری کو ایک موثر اور جامع حکمت عملی کے تحت اسلاموفوبیا سے نمٹنا ہو گا، کینیڈین وزیراعظم نے بھی کہا ہے کہ ان کی کمیونٹی میں اسلاموفوبیا کی کوئی جگہ نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔