روپے کی بے قدری جاری؛ ڈالر مزید مہنگا

اسٹاف رپورٹر  منگل 8 جون 2021
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر تارچڑھاو کے بعد مزید 47پیسے بڑھکر 155.78روپے پر بند ہوا  ۔  فوٹو : فائل

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر تارچڑھاو کے بعد مزید 47پیسے بڑھکر 155.78روپے پر بند ہوا ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: ڈالر مزید مضبوط ہوگیا جبکہ روپے کی قدر مزید کم ہو گئی۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد تجارت وصنعت کے ساتھ درآمدی سرگرمیاں بڑھنے سے زرمبادلہ کی دونں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے روپیہ کمزور رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر تارچڑھاو کے بعد مزید 47پیسے بڑھکر 155.78روپے پر بند ہوا اور اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید 30پیسے بڑھکر 155.80روپے پر بند ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔