- اسلام آباد میں لڑکی کو کار کے اندر فائرنگ کے باہر پھینک دیا گیا
- کراچی؛ پیپلز پارٹی نے سول ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا عندیہ دےدیا
- کچے میں ڈاکوؤں کو اسلحہ کون دیتا ہے؟، سندھ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی ٹیسٹ رپورٹس نارمل قرار دے دیں
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں 3، امریکی این جی او پر حملے میں 10 ہلاکتیں
کابل: افغانستان میں زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو ہٹانے کے کام میں مصروف امریکی این جی او کے کارکنان پر حملے میں 10 ہلاک اور 16 زخمی جب کہ میدان وردک میں ایئرفورس کا ہیلی کاپٹر حادثے میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے میدان وردک میں افغان ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر ایم آئی-17 گر کر تباہ ہونے سے 3 اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثہ تیکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
دریں اثناء افغانستان کے صوبے بغلان میں برطانیہ کی خیراتی تنظیم اور امریکا کی غیرمنافع بخش کمپنی ’’ہالو ٹرسٹ‘‘ کے کارکنان بارودی سرنگیں ہٹانے کے کام میں مصروف تھے کہ دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔
حملہ آوروں کی فائرنگ میں 10 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغان حکومت نے طالبان پر ذمہ داری عائد کی ہے جب کہ طالبان نے کابل حکومت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے حملے کی مذمت کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔