- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
بدبخت بیٹے نے اپنی 95 سالہ ماں کو باتھ روم میں بند کردیا
تامل ناڈو: بھارت میں بدبخت بیٹے نے اپنی 95 سالہ ماں کو 2 ہفتوں تک باتھ روم میں بند رکھا۔
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ضلع سالیم میں بدبخت بیٹے نے اپنے گھر کے ہی واش روم میں اپنی 95 سالہ ماں کو بند کردیا، اس دوران وہ مدد کے لیے پکارتی رہیں تاہم دو ہفتوں تک کسی نے خاتون کی آواز نہیں سنی البتہ 15ویں دن پڑوسیوں کو کچھ آواز سنائی دی جس پر وہ فوری مدد کو پہنچے۔
پڑوسیوں کی جانب سے شکایت درج کرنے پر پولیس اور سوشل ویلفیئر کی ٹیم فوری طور پر رادھا نامی متاثرہ خاتون کے گھر پہنچی اور انہیں اپنے ساتھ لے گئیں جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد ازاں انہیں کھانا اور پانی فراہم کیا گیا۔
پولیس کے مطابق بدبخت بیٹے نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے اپنی ماں کی پروا نہیں کی اور متاثرہ خاتون 14 دن تک صرف پانی پر ہی گزارا کرتی رہیں تاہم اس دردناک واقعہ کے باوجود ماں نے بیٹے کے خلاف شکایت درج کروانے سے انکار کردیا۔
پولیس کے مطابق رادھا اپنے مرحوم شوہر کی پنشن پر گزارا کرتی تھی جو ایک سرکاری ملازم تھے تاہم وہ رقم بھی خاتون کا چھوٹا بیٹا ہتھیالیتا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔