عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

اسٹاف رپورٹر  بدھ 9 جون 2021
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 111100 روپے ہوگٸی . فوٹو : فائل

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 111100 روپے ہوگٸی . فوٹو : فائل

 کراچی: عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1891 ڈالر کی سطح پر پہنچنےکے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب650روپے اور 558روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 111100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 95250روپے ہوگٸی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے گھٹ کر 1460 اور 10 گرام چاندی کی قیمت 558 روپے گھٹ کر 1251.71 روپے ہوگئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔