اسلام آباد کے سرکاری اسکول میں بجلی نہ ہونے پرمتعدد طلبا گرمی سے بے ہوش

ویب ڈیسک  بدھ 9 جون 2021
گرمی کی شدت سے وجہ سے متعد بچوں کی ناک سے خون آنا شروع ہوگیا تھا۔ (فوٹو:ایکسپریس)

گرمی کی شدت سے وجہ سے متعد بچوں کی ناک سے خون آنا شروع ہوگیا تھا۔ (فوٹو:ایکسپریس)

وفاقی دارالحکومت میں شدید گرمی، درجہ حرارت 40 سے اوپر چلا گیا جس سے اسکول جانے والے بچے شدید مشکلات سے دو چار ہوگئے، سرکاری اسکول میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے متعدد بچے بے ہوش گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے نواحی علاقے ملپورمیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری اسکول میں متعدد بچے بےہوش ہوگئے، گرمی کی شدت سے بچوں کی نکسیر آنا شروع ہوگئی تھی، بچوں کے سرپر پانی ڈال کرنکسیر روکنے کی کوششیں کی گئی، اس واقعے کے بعد مذکورہ اسکول میں بچوں کو چھٹی دے دی گئی۔
دریں اثنا وزارت تعلیم نے گرمی کی شدت کومد نظر رکھتے ہوئے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار کم کر دئیے ہیں، جس کے بعد اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 7 بجے سے دن 11 بجے تک کھلیں گے، ایوننگ شفٹ والے تعلیمی ادارے جمعے اورہفتے کو کھلیں گے۔ اسکولوں میں حاضری 50 فیصد رکھی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔