مئی 2021 میں بھی ترسیلاتِ زر میں بہتری کا تسلسل جاری

ویب ڈیسک  جمعرات 10 جون 2021
ترسیلات کی مالیت مسلسل بارہویں مہینے 2 ارب ڈالر سے زائد رہی جو ریکارڈ ہے۔  فوٹو : فائل

ترسیلات کی مالیت مسلسل بارہویں مہینے 2 ارب ڈالر سے زائد رہی جو ریکارڈ ہے۔ فوٹو : فائل

کراچی: مئی 2021ء میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر میں بہتری کا تسلسل جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مئی 2021 میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر میں بہتری کا تسلسل جاری رہا، اور ترسیلات کی مالیت مسلسل بارہویں مہینے 2 ارب ڈالر سے زائد رہی جو ریکارڈ ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مئی 2021ء میں موصول ہونے والی ترسیلات 2.5 ارب ڈالر تھیں، یہ ترسیلات گزشتہ سال کے اسی مہینے سے 33.5 فیصد زیادہ ہیں، ترسیلات جولائی تا اپریل مالی سال 21ء کے دوران 2.4 ارب ڈالر کی ماہانہ اوسط سے بھی زیادہ تھیں، تاہم ماہ بہ ماہ بنیاد پر کارکنوں کی ترسیلات مئی 2021ء میں اپریل 2021ء کے مقابلے میں 10.4 فیصد گر گئیں، کیوں کہ عید الفطر کی تعطیلات کی وجہ سے ماہ بہ ماہ ترسیلات کم رہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔