اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مغربی کنارے میں 3 فلسطینی شہید، ایک زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 10 جون 2021
شہید افراد میں سے 2 کا تعلق فلسطینی ملٹری انٹیلیجنس سے ہے، فلسطینی حکام۔ فوٹو : فائل

شہید افراد میں سے 2 کا تعلق فلسطینی ملٹری انٹیلیجنس سے ہے، فلسطینی حکام۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ بیت القدس: مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فورسز نے فلسطینی ملٹری انٹیلیجنس کے ہیڈ کوارٹر پر چھاپے کے دوران فائرنگ کرکے 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا جب کہ ایک نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی اسپیشل فورسز نے فلسطینی ملٹری انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر کے باہر سے چند افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش تاہم اس دوران مزاحمت میں 3افراد شہید ہوئے جن میں سے 2 کا تعلق فلسطین ملٹری انٹیلیجنس سے ہے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے اسرائیلی فورسز کی بربریت اور فلسطینی نوجوانوں کو شہادت کے خلاف مغربی کنارے میں احتجاجاً ہڑتال کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔