کراچی میں آئندہ 3 روز بوندا باندی اور معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلنے کا امکان

ویب ڈیسک  جمعرات 10 جون 2021
سمندرکی ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات: فوٹو: فائل

سمندرکی ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات: فوٹو: فائل

 کراچی: اگلے تین روز کے دوران شہرقائد میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹرفارہیٹ ویونے ایڈوائزری جاری کردی جس کے مطابق اگلے تین روزکے دوران شہرمیں معمول سے تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے، اگلے چند روزکے دوران شہرکا مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے تک صبح و رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہونے کا امکان ہے، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔ سمندرکی ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔