- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
- 9 مئی کیسز؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور
- ’آزادی‘ یا ’ذمہ داری‘۔۔۔ یہ تعلق دو طرفہ ہے!
- ’’آپ کو ہمارے ہاں ضرور آنا ہے۔۔۔!‘‘
- رواں سال کپاس کی مقامی کاشت میں غیر معمولی کمی کا خدشہ
- مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 619 ملین ڈالر کیساتھ سرپلس رہا
- کیویز سے اَپ سیٹ شکست؛ رمیز راجا بھی بول اٹھے
بجٹ 22-2021؛ سندھ حکومت کا ترقیاتی پروگرام کے لئے 200 ارب کی رقم رکھنے کا فیصلہ
کراچی: سندھ میں نئے مالی سال کا بجٹ 15جون کو پیش کیا جائےگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی بجٹ تیاریاں جاری ہیں، اور نئے مالی سال کا بجٹ 15 جون کو پیش کیا جائے گا۔ ذرائع سندھ حکومت نے بتایا ہے کہ نئے مالی سال میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 200 ارب کی رقم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 180 ارب صوبائی اے ڈی پی جب کہ 20 ارب مختلف اضلاع کے ترقیاتی بجٹ کے لئے ہوں گے، 55 ارب عالمی اداروں جب کہ 24 ارب وفاق سے ملنے کا امکان ہے۔ ترقیاتی پروگرام کی رقم پچھلے سال 170 ارب روپے تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں تعلیم، صحت، ورکس اینڈ سروسزسمیت مختلف محکموں کا بجٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت تعلیمی شعبے کا بجٹ 21 ارب سے بڑھا کر24 ارب اور محکمہ صحت کا بجٹ 23.5 سے بڑھا کر 30 ارب کیا جائے گا، محکمہ ثقافت وسیاحت کے لئے ڈیڑھ ارب کی رقم مختص کی گئی ہے، جب کہ سندھ اسمبلی کو 30 کروڑ ترقیاتی بجٹ ملے گا۔
ذرائع سندھ حکومت کے مطابق 74 منصوبے 70 فیصد مکمل ہیں اور ان کو سو فیصد فنڈز دے کرمکمل کیا جائے گا، محکمہ سرمایہ کاری کے لئے 25کروڑ، زکوۃ و عشر کے لئے 40کروڑ روپے رکھے جائیں گے، محکمہ محنت کے لئے 10 کروڑ جب کہ ترقی نسواں کے لئے 20 کروڑ روپے ترقیاتی بجٹ ہوگا، اس کے علاوہ محکمہ داخلہ کے لئے 9 ارب جب کہ محکمہ صنعت کے لئے 2 ارب کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے، لائیو اسٹاک فشریز کے لئے ایک ارب 80 کروڑ اور اقلیتی امور کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔
محکمہ اطلاعات کے لئے 20 کروڑ جب کہ ٹرانسپورٹ کے لئے 7 ارب 12 کروڑ80 لاکھ روپے کا بجٹ ہوگا، محکمہ ماحولیات کے لئے ایک ارب 20 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا جائے گا، محکمہ قانون کے لئے 1.5 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے اور محکمہ کھیل اور امورنوجوانان کے لئے دوارب 80 کروڑ روپے رکھنے کی تجویزہے، یونیورسٹیز بورڈز کے لئے 4 ارب 30 کروڑ جب کہ محکمہ زراعت کا بجٹ دو ارب 67 کروڑ ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔