وزیراعظم عمران خان کو برطانوی ہم منصب کی جانب سے دورے کی دعوت

ویب ڈیسک  جمعرات 10 جون 2021
عمران خان کو 8 جولائی کو پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ دیکھنے کی بھی دعوت دی گئی ہے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

عمران خان کو 8 جولائی کو پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ دیکھنے کی بھی دعوت دی گئی ہے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد / لندن: وزیراعظم عمران خان کو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹیلیفون پر دورہ برطانیہ کی دعوت دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ان کے برطانوی ہم منصب بورس جونسن نے دورہ برطانیہ کی دعوت دی ہے، برطانوی وزیراعظم نے عمران خان کو ٹیلیفون کال کرکے دعوت دی ہے، اور وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ماہ دورہ برطانیہ کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو 8 جولائی کو پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ دیکھنے کی بھی دعوت دی گئی ہے، تاہم حتمی طور پر فی الحال وزیراعظم کا دورہ برطانیہ طے نہیں ہوا، شیڈولنگ کے بعد وزیراعظم کے دورہ برطانیہ کو حتمی شکل دی جا سکے گی، اور وزیراعظم ممکنہ دورہ برطانیہ میں برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔