شاہ رخ اداکار کرسچین بیل کے عشق میں مبتلا، شادی کی خواہش کا اظہار

ویب ڈیسک  جمعرات 10 جون 2021
کرسچین بیل سے بے حد پیار کرتا ہوں، وہ بہت اچھے آدمی ہیں، کنگ خان

کرسچین بیل سے بے حد پیار کرتا ہوں، وہ بہت اچھے آدمی ہیں، کنگ خان

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان مشہور ہالی ووڈ فلم ’بیٹ مین‘ کے ہیرو کو نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ ان سے شادی بھی کرنا چاہتے ہیں۔

مشہور ہالی ووڈ فلم ’بیٹ مین‘ میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے کرسچین بیل کو کون نہیں جانتا، یقینی طور پر ہالی ووڈ اداکار کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح ہیں لیکن حیران کن طور پر دنیا بھر میں مداحوں کی ایک طویل فہرست رکھنے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان خود ہالی ووڈ اسٹارکرسچین بیل کے نہ صرف مداح ہیں بلکہ ان سے شادی بھی کرنا چاہتے ہیں۔

شاہ رخ خان ’بیٹ مین‘ کے اتنے بڑے مداح ہیں کہ ایک ٹی وی انٹریو میں کنگ خان نے کہا تھا کہ اگر یہ عجیب نہ ہوتا تو موقع ملنے پر میں ’بیٹ مین‘ کرسچین بیل سے شادی کرلیتا، میں ان سے بے حد پیار کرتا ہوں، وہ بہت کول آدمی ہیں، اس کے علاوہ کرسچین بیل نہ صرف امیر ہیں بلکہ ایک اچھے آدمی بھی ہیں۔ کنگ خان کی اس انوکھی خواہش پر اہلیہ گوری خان کی جانب سے کوئی ردعمل تو نہیں ظاہر کیا گیا تاہم امید کرتے ہیں کہ انہیں شاہ رخ کی یہ بات بری نہیں لگی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔