عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ویب ڈیسک  جمعرات 10 جون 2021
فی تولہ چاندی کی قیمت 1460 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت1251 روپے71 پیسے پرمستحکم رہی.(فوٹو:فائل)

فی تولہ چاندی کی قیمت 1460 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت1251 روپے71 پیسے پرمستحکم رہی.(فوٹو:فائل)

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کی کمی کے بعد 1875 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے۔ جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 900 روپے اور 770 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 110200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 94480 روپے ہوگٸی۔

تاہم چاندی کی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی بیشی نہیں ہوئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 1460 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1251 روپے 71پیسے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔