پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح 3.21 فیصد ریکارڈ

ویب ڈیسک  جمعـء 11 جون 2021
پاکستان میں کورونا کے مزید1874 مریض صحت یاب ہوئے اورکورونا سے صحت یاب افراد 8 لاکھ 73 ہزار543 ہوگئے۔

پاکستان میں کورونا کے مزید1874 مریض صحت یاب ہوئے اورکورونا سے صحت یاب افراد 8 لاکھ 73 ہزار543 ہوگئے۔

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح 3.21 فیصدریکارڈ کی گئی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق جس کے بعد ملک میں مجموعی اموات 21 ہزار576 ہوگئیں جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1303 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 38 ہزار737ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح 3.21 فیصدریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے مزید1874 مریض صحت یاب ہوئے اورکورونا سے صحت یاب افراد 8 لاکھ 73 ہزار543 ہوگئے۔

پاکستان میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 43 ہزار618 ہوگئی، 24 گھنٹے میں کورونا کے 40 ہزار483 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔