وفاقی وزیر توانائی کا ملک میں زیرو لوڈشیڈنگ کا دعویٰ

ویب ڈیسک  جمعـء 11 جون 2021
زیادہ بجلی چوری والےعلاقوں میں واجبات کی عدم ادائیگی کی بناء پر بندش کا سامنا ہوسکتا ہے، حماد اظہر۔ فوٹو:فائل

زیادہ بجلی چوری والےعلاقوں میں واجبات کی عدم ادائیگی کی بناء پر بندش کا سامنا ہوسکتا ہے، حماد اظہر۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ملک بھر میں زیرلوڈ شیڈنگ کا دعویٰ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں 1500 میگاواٹ بجلی نظام (نیشنل گرڈ) میں شامل کی گئی ہے اور ملک میں اس وقت زیرو لوڈشیڈنگ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج مزید بجلی بھی سسٹم میں شامل کی جائے گی، لیکن زیادہ بجلی چوری والےعلاقوں میں واجبات کی عدم ادائیگی کی بناء پر بندش کا سامنا ہوسکتا ہے۔ وزیر توانائی نے تمام تقسیم کار کمپنیوں کا چارٹ بھی شیئر کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔