کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش کا امکان

ویب ڈیسک  جمعـء 11 جون 2021
شہر میں فی الحال تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

شہر میں فی الحال تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں فی الحال تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم رات اور صبح کے اوقات میں کہیں بونداباندی اور کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم، مرطوب اور ابر الود رہنے کی توقع ہے، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغرب سے 32کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، اور ہواؤں میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے، کراچی میں رات اور صبح کے اوقات میں کہیں بونداباندی اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے، تاہم شہر میں فی الحال تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔