- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
کراچی: گھریلو ملازمہ سے زیادتی و قتل کیس میں صلح کیلئے دباؤ ڈالنے پر پولیس کو نوٹس
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے فیروز آباد میں گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے سے متعلق مقتولہ فضا کے والد کی درخواست پر تفتیشی افسر، ایس ایچ او فیروز آباد اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔
جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس عدنان اقبال چوہدری پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو فیروز آباد میں گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل سے متعلق مقتولہ فضا کے والد کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: گھریلو ملازمہ کی خودکشی، واقعے کا قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج
درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 9 ستمبر 2019 کو فیروز آباد کے علاقے میں بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ بیٹی کی لاش پنکھے سے لٹکا کر خود کشی کا رنگ دیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے بغیر بچی کی لاش والدین کے حوالے کردی گئی۔ واقعہ کے نو دن بعد مقدمہ درج کیا گیا۔ کیس میں 4 تفتیشی افسر تبدیل ہوچکے ہیں۔ پولیس صلح کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔
عدالت نے تفتیشی افسر، ایس ایچ او فیروز آباد اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔