ریلوے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کولارہے ہیں، اعظم سواتی

ویب ڈیسک  جمعـء 11 جون 2021
کرپٹ نظام اب چلنے والا نہیں ہے، اعظم سواتی

کرپٹ نظام اب چلنے والا نہیں ہے، اعظم سواتی

 لاہور: وزیرریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ جب تک وزیر ہوں ریلوے کی ایک انچ زمین نہیں بیچوں گا۔

وزیرریلوے اعظم سواتی کا لاہورچیمبرآف کامرس میں خطاب میں کہنا تھا کہ ریلوے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کولارہے ہیں، عمران خان نے مجھے ریلوے میں اس لئے لگایا کی اس منافع بخش ادارہ بناؤں، اسے بزنس ماڈل پرچلائیں، بزنس کمیونٹی چاہے توساری ٹرینیں دینے کو تیار ہیں، وہ خود چلائیں، پیسنجراورفریٹ ٹرینیں بزنس کمیونٹی کودینے کوتیار ہیں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ کرپٹ نظام اب چلنے والا نہیں ہے، رائل پام 50 ارب کی پراپرٹی ہے، جب تک وزیرہوں ریلوے کی ایک انچ زمین نہیں بیچوں گا، اسکو ڈیولپمینٹ دوں گا۔ بزنس کمیونٹی کوہرسہولت دیں گے، ون ونڈوکی سہولت دیں گے، موجودہ چیف جسٹس ریلوے سے پیار کرتا ہے، اس کی مدد کے بغیرمافیا سے قبضے نہی چھڑوا سکتے تھے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ ڈہرکی حادثے میں 63 جانوں کے جانے کا دکھ ناقابل بیان ہے، اس سے بڑھ کرمیرے لئے کوئی المیہ نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔