پراپرٹی کی خرید و فروخت سے آمدنی پر عائد بلاک ٹیکسیشن ختم

ارشاد انصاری  جمعـء 11 جون 2021
جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کے لیے حاصل ہونے والے گین کی حد بڑھا کر 50 لاکھ کردی ہے (فوٹو : فائل)

جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کے لیے حاصل ہونے والے گین کی حد بڑھا کر 50 لاکھ کردی ہے (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: حکومت نے بجٹ میں پراپرٹی کی خرید و فروخت سے حاصل شدہ آمدنی پر بلاک ٹیکسیشن ختم کرکے معمول کے مطابق ٹیکس عائد کردیئے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ کی ممبر شپ پر ٹیکس کی چھوٹ دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے حصص کی فروخت پر عائد کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے کم کرکے ساڑھے 12 فیصد کردی ہے اور اب فنانس میں تجویز کردہ ترامیم کے ذریعے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں پراپرٹی انکم کی بلاک ٹیکسیشن ختم کرکے معمول کی ٹیکس رجیم لاگو کرنے کی تجویز دی ہے۔

یہ پڑھیں : حکومت کا کیپٹل گین ٹیکس کی شرح کم کرنے کا فیصلہ

اس تجویز کے تحت غیر منقولہ جائیداد کی فروخت پر دو کروڑ روپے سے زائد کے کیپٹل گین پر ٹیکس کی شرح کم کردی گئی ہے اسی طرح سود کی مد میں 50 لاکھ روپے سے زائد کی آمدنی پر بھی ٹیکس کی شرح کم کی جارہی ہے۔

کرائے کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی پر بھی ٹیکس، پراپرٹی کی خرید و فروخت پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کو بھی اسٹریم لائن کردیا گیا ہے۔ جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کے لیے حاصل ہونے والے گین کی حد بڑھا کر 50 لاکھ کردی ہے اور پراپرٹی کی فروخت پر 50 لاکھ روپے سے زائد کے گین پر ٹیکس لاگو ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔