علمِ نجوم کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

 اتوار 13 جون 2021
14جون تا 20جون 2021

14جون تا 20جون 2021

برج حمل
سیارہ مریخ،21 مارچ تا20اپریل
اس ہفتے کے پہلے دو دن اولاد، والدہ اور بڑے بھائے کے حوالے سے کافی متحرک رکھ سکتا ہے۔ والدہ اور بڑے بھائی کے درمیان کسی بات پر اتفاق ہونا مشکل لگ رہا ہے۔ آپ کی محبت والدہ کے لیے پہلے سے زیادہ ہوگی اور بچوں سے آپ کو راحت ملنے کی امید ہے ، جمعرات اور جمعہ کچھ الجھنیں ہوسکتی ہیں۔ صحت بھی کچھ ڈھیلی رہ سکتی ہے کام کا پریشر بڑھتا ہوا نظر آتا ہے۔ ہفتہ اور اتوار اچھے دن ہیں ازدواجی ساتھی کا تعاون حاصل ہوگا۔

برج ثور
سیارہ زہرہ،21 اپریل تا 20 مئی
پہلے دو دن آپ کے لیے بنیادی فیصلوں میں تبدیلی کا امکان ہے۔ آپ کے کیریر میں سنجیدگی اور مضبوطی پہلے کی نسبت کافی بہتر ہورہی ہے اور یہ ممکن ہے آپ کی آنے والی نسلوں پر بھی اثرانداز ہو، جمعرات اور جمعہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ بیرون ملک سے یا کسی ایسے شخص یا ادارے سے آپ کو کئی طرح کے فائدے میں جائیں جن میں ایک مالی بھی ہوسکتا ہے۔ ہفتہ اور اتوار اس بہتری میں مزید اضافہ کرتا ہوا نظر آتا ہے۔

برج جوزا
سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون
پچھلے ہفتے کے آخری دو ایام میں جو مالی فائدہ ہوا تھا لگتا ہے وہ کہیں انویسٹ کررہے ہیں اور اس میں آپ خاصے پرجوش ہیں اور اس سلسلے میں آپ کا ایک دوست یا بڑا بھائی اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ مقدر مکمل طور پر آپ پر مہربان ہے لیکن آپ کا ذاتی سیارہ اس جوڑتوڑ میں ہے کہ زیادہ سے زیادہ فائدہ کیسے حاصل کیا جائے اور اس خیال کے تحت ممکن ہے وہ کوئی غلط راہ سجھائے، محتاط رہیں۔

برج سرطان
سیارہ قمر،22جون تا 23 جولائی
بعض اوقات قسمت ہم پر مہربان ہوتی ہے لیکن ہم پائی ہوئی رحمت کو اپنے غلط فیصلے سے ضائع کر بیٹھتے ہیں۔ لگتا ہے آپ کے ساتھ اس ہفتے ایسا کچھ ہوسکتا ہے۔ پہلے دو ایام میں جو مالی فائدہ حاصل ہوگا لیکن اس حاصل شدہ مالی فائدے کو کسی ایسے جگہ انویسٹ نہ کریں جہاں رسک ہو، بلکہ کوشش کریں کہ کچھ دن انتظار کرلیں تاکہ مناسب وقت آجائے اور آپ نقصان سے بچ جائیں، پرانے مسائل جو کہ کاغذی کارروائی سے متعلق ہوسکتے ہیں آپ کو پریشان کرسکتے ہیں۔

برج اسد
سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست
اس ہفتے کی ابتدا آپ کی صبروتحمل اور نرم مزاجی میں اضافہ کرسکتی ہے۔ چھوٹے بہن بھائی اور قریبی لوگوں میں سے کوئی آپ کے خلاف حسد پال سکتا ہے لیکن کھل کے آپ کی مخالفت کرنے کی جسارت نہیں کرے گا، کیوںکہ بزرگوں اور بڑے بھائی کا تعاون آپ کے ساتھ ہوگا۔ ان کا آپ کا ساتھ دینا ہی ان مہربان کے دل کی اصل بیماری ہے، لیکن آپ نظرانداز کریں، کیوںکہ یہ چند دنوں کے لیے ہے۔ جمعرات اور جمعے کو مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر
پچھلے ہفتے آپ جو قدم اٹھاچکے ہیں ممکن ہے کچھ قریبی لوگوں کے لیے قابلِ قبول نہ ہو یا وہ آپ کی کام یابیوں کی چمک دمک میں اپنی عقل کا چراغ ماند کر بیٹھیں تو یہ ان کے لیے قابلِ برداشت نہیں ہوسکتا۔ کافی ساری چیزیں آپ کو الجھا سکتی ہیں 16 اور 17 تاریخیں کافی حد تک بہتر دن ہونے کی امید ہے لیکن یہاں بھی ذہنی الجھاؤ رہے گا اور فیصلہ کرنے میں مشکل ہوسکتی ہے۔ اپنا اعتماد بحال رکھیں آپ درست سمت میں جارہے ہیں۔

برج میزان
سیارہ زہرہ،24 ستمبر تا 23اکتوبر
باس اور ازدواجی ساتھی کے تعاون سے آپ اپنے مقاصد میں کام یاب ہوتے نظر آتے ہیں۔ آپ کی تمام تر توجہ اپنی عزت وقار اور کیریر کی بہتری پر مرتکز ہے۔ گذشتہ ہفتے کی گئی کاوشیں اس ہفتے رنگ لاتی نظر آتی ہیں، کیوںکہ مریخ کا سیارہ آپ کے گیارھویں خانے میں آچکا ہے۔ یہاں یہ بڑی نوعیت کی فائدے دے سکتا ہے۔ مریخ آپ کی جیب اور عوامی رابطوں کا نمائندہ ہے اور اس کے ساتھ آپ کی ذاتی فیملی اور ازدواجی ساتھی کا بھی نمائندہ ہے۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر
آپ کی عزت و وقار کا سیارہ جو کہ شمس ہے آٹھویں خانے میں ہے۔ شمس آپ کی روحانی خواہشات کو ظاہر کرتا ہے، لیکن آٹھواں خانہ ایسے ہی ہے جیسے کنواں، جہاں کوئی بھی جانے والے سیارہ تکلیف ضرور دیتا ہے۔ اس لیے آپ کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ایسے تمام کاموں سے گریز کریں جو بعد میں آپ کے لیے شرمندگی کا سبب بنیں۔ 14 اور 15 جون کو کام میں بہتری کی امید ہے۔ آپ کو اپنے وقار کی فکر ہوسکتی ہے۔

برج قوس
سیارہ مشتری،23 نومبرتا 22 دسمبر
مذہب اور بزرگوں کی کچھ باتیں جو کہ پہلے بھی آپ کو ذہنی طور پر ہضم نہیں ہوتی تھیں 14 اور 15 تاریخوں کو ممکن ہے یہ باتیں زیادہ چبھن کی وجہ بنیں۔ کوشش کیجیے کہ ادب کا دامن نہ چھوڑیں، عزتِ نفس سبھی کو عزیز ہوتی ہے، آپ کے رابطوں کا خانہ خاصا روشن ہے۔ سنجیدہ لوگوں کا تعاون حاصل ہوگا اور لوگ آپ کی دوراندیشی کی وجہ سے آپ کی عزت پہلے سے زیادہ کریں گے۔ ہفتے اور اتوار صحت کا خیال رکھیں اور کوشش کریں کہ کسی نفسیاتی الجھن کا شکار نہ ہوں۔

برج جدی
سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری
آپ کی گرفت حالات پر پہلے سے کافی بہتر ہے، لیکن کاروباری لین دین، معاہدہ، وعدہ اور سفر سے متعلقہ امور میں پھر بھی کچھ چیزیں ایسی ہونے کا امکان ہے کہ جو ان ایام میں یا آنے والے دنوں میں الجھن کا سبب بنیں، مقدر کا لکھا تو کوئی مٹا نہیں سکتا لیکن انسان کی بساط میں جو احتیاطی تدبیری ہتھیار ہے اسے ضرور استعمال کریں اور اسی کی روشنی میں آگے بڑھیں، کام میں اضافہ ہوتا نظر آتا ہے۔ کام میں اچانک مسائل بننے والے امور کے حل کے لیے آپ کو زیادہ مشقت کرنی پڑ سکتی ہے۔

برج دلو
سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری
آپ کا یہ اعتماد جو پہلے نہیں تھا کئی لوگوں کو چبھے گا۔ آپ کی مشقت اور دور اندیشی آپ کے سنیئرز اور ماتحت کام کرنے والوں کو سازش کی راہ سجھا سکتی ہے۔ ان کا رویہ اور رائے دونوں آپ کی مخالفت میں ہوسکتے ہیں۔ کوشش کیجیے کہ اپنی راہیں الگ کرلیں یا پھر عام لوگوں کی طرح سمجھ داری اور مشقت سے ذرا فاصلے پر رہیں اور یہ آپ کے لیے کرنا ایک مشکل کام ہوگا، کیوںکہ آپ پہلے سے اپنے آپ کو بہتر انداز میں کام کرنے کے اہل سمجھ رہے ہیں۔ محبت کا فریب ہوسکتا ہے۔

برج حوت
سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ
خیالات پریشان کرتے رہیں گے۔ آپ ممکن ہے سائنس دانوں کی طرح بہت گہرائی میں سوچیں اور ایسی گہرائی میں سے ممکن ہے آپ موتی نہ تلاش کرپائیں۔ جمعرات اور جمعہ پہلے تین دنوں کی نسبت بہتر ہوسکتے ہیں۔ ایسے وقت میں آپ اس ہفتے کی کمی کو سمجھ لیں گے اور اس کا حل بھی تلاش کرلیں گے، کیوںکہ چاند آپ کو بھرپور روشنی دے رہا ہوگا۔ ایسا وقت خیال کو عملی جامہ پہنانے کا بہتر وقت ہوسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔