عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 جون 2021
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1460روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1251 روپے 71 پیسے پر مستحکم رہی۔(فوٹو:فائل)

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1460روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1251 روپے 71 پیسے پر مستحکم رہی۔(فوٹو:فائل)

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافےکے بعد  سے 1878ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔  جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 256 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 110500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 94736 روپے ہوگٸی۔

تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1460روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1251 روپے 71 پیسے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔