کوئٹہ میں پانی كی شدید قلت اور لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کا بُرا حال

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 12 جون 2021
بجلی كی آنكھ مچولی اور طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں كو ذہنی مریض بنا دیا . فوٹو : فائل

بجلی كی آنكھ مچولی اور طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں كو ذہنی مریض بنا دیا . فوٹو : فائل

 کوئٹہ: شہر میں كئی روز سے پانی كی فراہمی مكمل بند جب كہ بجلی كی طویل لوڈ شیڈنگ نے بھی سخت گرمیوں میں شہریوں كا بُرا حال كردیا۔

كوئٹہ كے شہریوں كو پانی اور بجلی كے شدید ترین بحران كا سامنا ہے، بجلی كی آنكھ مچولی اور طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں كو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔

دوسری جانب پانی كی شدید قلت نے رہی سہی كسرپوری كردی اس حوالے سے واسا ذرائع كے مطابق واسا كیسكو كا 83 كروڑ كو مقروض ہے فنڈز نہ ملنے كے باعث، بلوں كی ادئیگی كے ساتھ ساتھ ملازمین تنخواہوں سے بھی محروم ہیں اور فنڈز نہ ہونے كے باعث كیسكو نے شہر كے مختلف علاقوں میں واسا كے ٹیوب ویلوں كی بجلی منقطع كر ڈالی جس سے دیال باغ میكانگی روڈ، سركی روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن، فاطمہ جناح روڈ، منو جان روڈ، كلی دیبہ، سمنگلی روڈ اور بروری روڈ سمیت شہر كے مختلف علاقوں كاپانی بند ہے۔

ذرائع كے مطابق اگر جلد ہی بجٹ سے قبل یہ فنڈ مہیا نہ ہوئے تو مزید مشكلات بڑھیں گی۔ دوسری جانب كیسكو ذرائع  كے مطابق واسا نے ایک روز قبل تک 6 كروڑ روپے كے واجبات كی مد میں ادائیگی كی ہے جیسے ہی تمام واجبات ادا ہوں  گے تمام منقطع ٹیوب ویلوں كی بجلی بحال كردی جائے گی اس تمام صورتحال میں  شہری رل گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔