- کامن ویلتھ گیمز، ارشد ندیم گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب
- آٹھویں جماعت کے طالب علم نے حاضر دماغی سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
- ملک بھر میں دو روز کے لیے موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ
- پنجاب میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
- اسلامک گیمز: پاکستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- کیوبا میں تیل ذخیرہ کرنے والے ٹینکر پر آسمانی بجلی گرگئی، 1 ہلاک، 121 زخمی
- پاکستانی طالبعلموں نے زرعی شعبے کے لیے موسمیاتی اسٹیشن تیارکرلیا
- بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے اور شہدا کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز
- پاکپتن سے خود کو ایس ایچ او ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار
- کراچی میں ہندو نوجوان کی درخت سے لکٹی ہوئی لاش برآمد
- فارن فنڈنگ میں اب پی ٹی آئی کے کسی جواب کی ضرورت نہیں، وزیر اطلاعات
- یزیدی حکومت سے نمٹنے کے لیے 13 اگست کو لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، عمران خان
- راولپنڈی: کنویں میں گرنے والی بھینس کو کئی گھنٹوں بعد باحفاظت نکال لیا گیا
- نوجوان نسل عمران خان کے بہکاوے میں نہ آئے، شرجیل انعام میمن
- پسند کی شادی کی خواہش؛باپ نے بیٹی کے قتل کیلیے ایک لاکھ روپے سپاری دیدی
- لاہور: اغوا کا ڈرامہ رچاکر والدین سے 5 لاکھ روپے تاوان مانگنے والا 14 سالہ لڑکا گرفتار
- بنگلادیش؛ پٹرولیم مصنوعات میں 52 فیصد اضافے پر ہنگامے پھوٹ پڑے
- شہدا کا تمسخر اڑانے والوں کا احتساب ضروری ہے، وزیر اعظم
- راولپنڈی میں دو ملزمان کی گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی
- اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری؛ سلامتی کونسل نے اجلاس طلب کرلیا
جسم و دماغ کی بہترین ورزش چاہتے ہیں تو ہائیکنگ کیجئے

ہائیکنگ اور ٹریکنگ دل، دماغ اور احساسات کے لیے یکساں طور پر مفید ہوتی ہیں۔ فوٹو: فائل
لندن: اگرچہ پاکستان میں کچھ خوش نصیب علاقوں میں ہی ہائیکنگ کی سہولیات اور ٹریک (راستے) موجود ہیں لیکن اب اس مشکل مشغلے کو دل، دماغ اور جسم کے لیے یکساں طور پر مفید قرار دیا جارہا ہے۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ ہائیکنگ فطرت سے قریب کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جس کے کئی نفسیاتی فوائد حاصل ہوتے ہیں اور اس سے ’سبز ورزش‘ بھی کہا جاتا ہے۔ پھر اس کے غیرہموار راستوں سے گزرنے کی تگ و دو ہمارے ہاتھ پیروں کو مضبوط کرتی ہے، پھر 40 سال سے اوپر کے افراد ہائیکنگ سے توازن رکھنا سیکھتے ہیں اور اس سے پورا جسم کو منظم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
اس عمل میں جسمانی حرارے (کیلوریز) کی زائد مقدار خرچ ہوتی ہے اور چربی گھلنے سے موٹاپا کم ہوتا ہے۔ عام طور پر بیٹھے رہنے کے مقابلے میں تیز قدم سے چلنے پانچ گنا کیلیوریز جلتی ہیں لیکن ہائیکنگ میں یہ شرح بھی بڑھ جاتی ہے۔ اس طرح ہائیکنگ ایک بہترین ورزش قرار دی جاسکتی ہے۔
تحقیق سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ ہائیکنگ سے مریضوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔ موٹاپے میں وزن گھٹانے، دل کی صحت بہتر کرنے اور ذٰیابیطس کے قریب (پری ڈائبیٹس) بھٹکنے والے بالغان اپنی صحت کو بہتر بناکر امراض سے دور رہ سکتے ہیں۔
ٹریکنگ کی ایک عام قسم نارڈِک واکنگ ہے جس میں دونوں ہاتھوں میں چھڑی استعمال کی جاتی ہے۔ اس عمل میں اوپری دھڑ پر زور پڑتا ہے جو بہت مفید ہوتا ہے۔ نارڈِک واکنگ سے بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ پھر سرسبز پہاڑوں میں ہائیکنگ سے موڈ پر مثبت اچھا اثر پڑتا ہے اور دماغی صحت بہتر ہوتی ہے۔ یہ بات این ایچ ایس برطانیہ کی تحقیق سے بھی ثابت ہوچکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔