چین کا شہرلان چوپاکستانی آموں کی خوشبوسے مہک اٹھا

نمائندہ ایکسپریس  پير 14 جون 2021
 ایک خواب کو حقیقت میں بدل دیا گیا ، پاکستانی کمرشل کونسلر بدر الزمان
 فوٹو: فائل

 ایک خواب کو حقیقت میں بدل دیا گیا ، پاکستانی کمرشل کونسلر بدر الزمان فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  چین کا شہرلان چوپاکستانی آموں کی خوشبو سے مہک اٹھا۔ تاریخ میں پہلی بار پاکستانی آموں کی براہ راست پہلی کھیپ چین پہنچ گئی۔

چارٹرطیاروں کے ذریعے 18 ٹن سندھڑی آموں کی کھیپ لاہور سے چین کے شہر لان چو شہر پہنچائی گئی ۔ پھلوں کے بادشاہ کے نام سے مشہور پاکستانی’’آم‘‘ اپنے ذائقے، خوشبو، مٹھاس اور دیگر خوبیوں کی بنا پر پوری دنیا میں مشہور ہیں۔

سندھڑی آم بنیادی طور پر حیدرآباد ، رحیم یار خان اور سندھ کے دوسرے علاقوں میں پائے جاتے ہیں اسی مناسب سے اس کا نام سندھڑی پڑا، بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل کونسلر بدر الز زمان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت تاریخی دن ہے کیونکہ چین میں پاکستانی آم کی زبردست مانگ تھی اور لان چو نے اس خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔