چینی صوبہ زے جیانگ کی تعمیر و ترقی کےلیے رہنما تجاویز کا اجراء

ویب ڈیسک  پير 14 جون 2021
صوبہ زے جیانگ کے پاس وسائل کے حامل شہر اور دیہات ہیں اور ترقی بھی متوازن ہے۔ (فوٹو: چائنا میڈیا)

صوبہ زے جیانگ کے پاس وسائل کے حامل شہر اور دیہات ہیں اور ترقی بھی متوازن ہے۔ (فوٹو: چائنا میڈیا)

بیجنگ: حال ہی میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل نے صوبہ زے جیانگ کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے حصول کی خاطر اسے ایک مثالی زون میں ڈھالنے کےلیے گائیڈ لائن جاری کی ہے۔

زے جیانگ کی صوبائی پارٹی کمیٹی مرکزی حکومت کی ’’رہنما تجاویز‘‘ کا باقاعدہ مطالعہ اور ان پر عملدرآمد کر رہی ہے؛ اور زے جیانگ میں مستقل طور پر اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے اور مشترکہ خوشحالی کےلیے ایک مثالی زون کی تیاری کر رہی ہے۔

مذکورہ تجاویز میں اعلیٰ درجے کی ترقی، شہری اور دیہی علاقوں کی مربوط ترقی، آمدنی کی تقسیم کے نظام میں اصلاح کےلیے پائلٹ علاقوں سمیت مہذب، ہم آہنگ اور خوبصورت علاقوں کے قیام پر زور دیا گیا ہے،جن کی روشنی میں صوبہ زے جیانگ 2025 تک اعلیٰ معیاری ترقی کو فروغ دینے اور مشترکہ خوشحالی کے ایک مثالی زون کی تعمیر میں نمایاں پیش رفت کرے گا۔ صوبے میں فی کس جی ڈی پی ایک معتدل ترقی یافتہ معیشت کی سطح تک پہنچ جائے گی۔

2035 تک صوبہ زے جیانگ اعلیٰ معیار کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کرے گا اور بنیادی طور پر مشترکہ خوشحالی حاصل کرے گا۔ فی کس جی ڈی پی اور شہری اور دیہی باشندوں کی آمدنی کو ترقی یافتہ معیشتوں کی سطح تک پہنچانے کی جستجو کی جائے گی۔

صوبہ زے جیانگ کے پاس وسائل کے حامل شہر اور دیہات ہیں اور ترقی بھی متوازن ہے۔ صوبے کی ترقیاتی صورتحال مشترکہ خوشحالی کی جانب آگے بڑھنے کی ایک مضبوط بنیاد اور خوبی ہے۔ ترقیاتی سفر میں خامیوں اور کمزوریوں کے باوجود آگے بڑھنے کی لگن بھی ہے۔ صوبہ زے جیانگ میں ایک طویل عرصے سے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد یقینی بنایا گیا ہے، جیسے کہ دریائے یانگسی ڈیلٹا کی مربوط ترقی اور دریائے یانگسی اقتصادی بیلٹ کی ترقی وغیرہ۔

مذکورہ تجاویز کی روشنی میں زے جیانگ اور ملک کے دوسرے علاقوں کی صنعتوں، کاروباری اداروں اور تحقیقی اداروں کے درمیان وسیع پیمانے پر تعاون فروغ پائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔