- پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کا آغاز، سبز ہلالی پرچموں کی بہار
- جشن آزادی کے موقع پر گوگل نے پاکستانی پرچم کے رنگ سجالیے
- وادی سوات میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح افراد کی موجودگی مبالغہ آرائی ہے، آئی ایس پی آر
- فوج کے کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، وزیر دفاع
- عالمی جونیئراسکواش چیمپئن شپ؛ پاکستان کے حمزہ خان کی کوارٹرفائنل میں رسائی
- روس ٹیلر کا آئی پی ایل کے حوالے سے اہم انکشاف
- ایشین مینز والی بال کپ؛ پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف فتح
- امریکا سے دوستی جاہتا ہوں لیکن غلامی ہرگز نہیں، عمران خان
- پاکستانی پیراک نے فری اسٹائل ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی
- سعودی عرب کا پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کے لیے 10 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر غور
- عمران خان اور پاک فوج کے تعلقات بہتر ہوگئے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
- سعودی قیادت کی پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر مبارک باد
- وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھرمیثاق معیشت کی پیشکش کردی
- سندھ کے 9اضلاع آفت زدہ قرار
- کراچی: 15اگست تک گرج کے ساتھ بارش کا امکان، 16سے نیا سلسلہ شروع ہوگا
- تقسیم برصغیر دیکھنے والے بزرگ آبیتی بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے
- پاکستانی ایتھلیٹ شجر عباس دو نئے ریکارڈز سے محروم
- کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ تیز
- ملک دشمن عناصر یوم آزادی پر دہشت گردی کرنا چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- کراچی:2022کی سب سے بڑی چوری میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
کرائسٹ چرچ سانحہ پر فلم میرے بجائے مسلم برادری پر مرکوز ہونی چاہیے، جسنڈرا آرڈن

نیوزی لینڈ کے ہدایت کار نے کرائسٹ چرچ سانحہ پر فلم بنانے کا اعلان کیا تھا۔ فوٹو : فائل
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈرا آرڈن کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ سانحہ پر بننے والی فلم کا مرکز نیوزی لینڈ میں مسلم برادری کو ہوناچاہیے نہ کہ میری شخصیت۔
رپورٹس کے مطابق 2019 میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسجد پر ہونے والے حملے پر فلم بنانے کا اعلان کیا گیا جس کا نام ’They are us‘ رکھا گیا ہے، فلم میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈرا آرڈن کے پرتشدد واقعہ کے خلاف فوری ردعمل کو نہ صرف سراہا گیا ہے بلکہ اس کو ایک متاثر کن کہانی کے طور پر بیان کیا جائے گا تاہم جسنڈرا آرڈن کو فلم میں اپنی تعریف بالکل بھی پسند نہیں آئی۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا اس فلم سے کوئی تعلق نہیں جب کہ ایک پریس کانفرنس میں جسنڈرا آرڈن نے کہا کہ کراسٹ چرچ واقعہ پر بننے والی فلم میری شخصیت کے بجائے مسلم برادری کے کردار پر مرکوز ہونی چاہیے، یہ واقعہ نہ صرف ملک کی تاریخ کے لیے برا تھا بلکہ اس سے بھی کہیں زیادہ اس برادری کے لیے تھا جو اس سے متاثر ہوئے۔
واضح رہے کہ 2 سال قبل نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی 2 مساجد النوراورلینوڈ میں فوجی وردی میں ملبوس 28 سالہ انتہا پسند آسٹریلوی سفید فام برینٹن ٹیرنٹ کی فائرنگ سے 49 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔