گرین لائن بس سروس کیس میں ڈی جی ایف ڈبلیو او سپریم کورٹ طلب

کورٹ رپورٹر  پير 14 جون 2021
ڈی جی ایف ڈبلیو او کی عدم پیشی پر عدالت برہم

ڈی جی ایف ڈبلیو او کی عدم پیشی پر عدالت برہم

 کراچی: سپریم کورٹ نے گرین لائن بس سروس سے متعلق کیس میں ڈی جی ایف ڈبلیو او کو 16 جون کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل تین رکنی بینچ کے روبرو گرین لائن بس سروس سے متعلق کیس ہوئی۔

ڈی جی ایف ڈبلیو او کی عدم پیشی پر عدالت برہم ہوگئی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے سیکٹر کمانڈر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہم نے سیکٹر کمانڈر کو نہیں بلایا تھا آپ جائیں پیچھے بیٹھ جائیں جا کر۔ سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف ڈبلیو او کو 16 جون کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔