بوائے فرینڈ نے اپنی دوست کو جنسی زیادتی پر مزاحمت پر قتل کردیا

ویب ڈیسک  منگل 15 جون 2021
پولیس نے تینوں افراد کو حراست میں لے لیا، فوٹو: فائل

پولیس نے تینوں افراد کو حراست میں لے لیا، فوٹو: فائل

لکھنؤ: بھارت میں بوائے فرینڈ اور اس کے دوستوں نے جنسی زیادتی کی کوشش پر مزاحمت کرنے والی نوجوان لڑکی کو بیدردی سے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنؤ میں کیف نامی لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو ملنے کے لیے راضی کیا اور ایک ویران علاقے میں واقع گھر میں لے گیا جہاں کیف کے دو دوست بھی موجود تھے۔

تینوں نے بی ایس سی کی طالبہ کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش تاہم لڑکی کسی طرح اُن کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تینوں لڑکوں نے تعاقب کے بعد طالبہ کو پکڑ لیا۔

کیف کے دوست آکاش نے لڑکی کو پکڑ کر زمین پر لٹادیا جب کہ وشال نے تیز دھار چھری کے 24 وار کرکے طالبہ کو قتل کردیا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو حراست میں لے کر آلہ قتل برآمد کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔