مظفر گڑھ میں اسکول ٹیچر نے 2 لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ویب ڈیسک  منگل 15 جون 2021
زیادتی کے شکار بچوں کی عمریں 12 اور 15 سال ہے۔ (فائل فوٹو)

زیادتی کے شکار بچوں کی عمریں 12 اور 15 سال ہے۔ (فائل فوٹو)

 لاہور: مظفر گڑھ میں اسکول ٹیچرنے 2 بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ہے۔

چائلڈپروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمدکے مطابق مظفر گڑھ میں اسکول ٹیچر نے 2 بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی، درخواست پر مقدمہ درج کر کے پولیس نے اسکول ٹیچر کو گرفتار کرلیا ہے۔

سارہ احمد نے کہا کہ طلبہ سے زیادتی کے واقعے کی اطلاع ملنے پر ملتان بیورو کو متاثرہ بچوں کےخاندانوں  سے فوری رابطہ کی ہدایت کی، زیادتی کا شکار بچوں کی عمریں 12 اور 15 سال ہے، بچوں اور ان کے خاندانوں کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا، متاثرہ بچوں کو قانونی اور طبی معاونت فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب بورے والا میں ایک قاری نے 10 سالہ طلب علم کو سبق یاد نہ ہونے پر جسمانی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے چائلڈپروٹیکشن بیورو کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے قاری کو حراست میں لے لیا ہے۔

سارہ احمد کا کہنا ہے کہ تشدد کے شکار بچے کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا اور  اسے قانونی اور طبی معاونت فراہم کی جائے گی۔

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔