سندھ حکومت نے کراچی سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 20 ارب روپے کا ہدف مقرر کردیا

ویب ڈیسک  منگل 15 جون 2021
کلک منصوبہ کے تحت کراچی میں جائیداد ٹیکس سروے کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کلک منصوبہ کے تحت کراچی میں جائیداد ٹیکس سروے کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: حکومت سندھ نے نئے مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں کراچی سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 20 ارب روپے کا ہدف مقررکیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کلک منصوبے کا مقصد کراچی کی لوکل کونسلوں کے محاصل  کو بہتر بنانا ہے، محاصل بہتر ہونے سے لوکل کونسلیں شہر کی بہتری کے لئے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کے قابل ہوسکیں گی، جائیداد ٹیکس کی وصولی کراچی شہر کی آبادی سے مسابقت نہیں رکھتی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ فی الحال ہم کراچی سے صرف 2 ارب روپے جمع کرتے ہیں جب کہ ہمارے پڑوسی ممالک میں اس سے چھوٹے شہروں میں اس سے زیادہ جائیداد ٹیکس جمع کیا جاتا ہے۔ کلک منصوبہ کے تحت ہم نے کراچی شہر میں جائیداد ٹیکس سروے کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور یہ توقع کی جاتی ہے کہ کراچی شہر سے تقریباً 20ارب روپے اس مد میں حاصل ہو سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔