- 1947 کی یادیں
- پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کا آغاز، سبز ہلالی پرچموں کی بہار
- جشن آزادی کے موقع پر گوگل نے پاکستانی پرچم کے رنگ سجالیے
- وادی سوات میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح افراد کی موجودگی مبالغہ آرائی ہے، آئی ایس پی آر
- فوج کے کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، وزیر دفاع
- عالمی جونیئراسکواش چیمپئن شپ؛ پاکستان کے حمزہ خان کی کوارٹرفائنل میں رسائی
- روس ٹیلر کا آئی پی ایل کے حوالے سے اہم انکشاف
- ایشین مینز والی بال کپ؛ پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف فتح
- امریکا سے دوستی جاہتا ہوں لیکن غلامی ہرگز نہیں، عمران خان
- پاکستانی پیراک نے فری اسٹائل ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی
- سعودی عرب کا پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کے لیے 10 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر غور
- عمران خان اور پاک فوج کے تعلقات بہتر ہوگئے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
- سعودی قیادت کی پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر مبارک باد
- وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھرمیثاق معیشت کی پیشکش کردی
- سندھ کے 9اضلاع آفت زدہ قرار
- کراچی: 15اگست تک گرج کے ساتھ بارش کا امکان، 16سے نیا سلسلہ شروع ہوگا
- تقسیم برصغیر دیکھنے والے بزرگ آبیتی بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے
- پاکستانی ایتھلیٹ شجر عباس دو نئے ریکارڈز سے محروم
- کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ تیز
- ملک دشمن عناصر یوم آزادی پر دہشت گردی کرنا چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
گھریلو ورکرز کی کم از کم اجرت کیلیے کمیٹی قائم، ایکسپریس فورم

ایکسپریس فورم میں بابر عباس خان، بشریٰ خالق اور سحر بندیال ایڈوکیٹ شریک گفتگو۔ فوٹو: ایکسپریس
لاہور: ڈومیسٹک ورکرز کی کم از کم اجرت طے کرنے کیلیے کمیٹی بنا دی گئی جب کہ سوشل سیکیورٹی کے دائرہ کار میں لانے کیلیے ان کی رجسٹریشن کا عمل بھی دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ماہر قانون، حکومت اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ’’انٹرنیشنل ڈومیسٹک ورکرز ڈے‘‘ کے حوالے سے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں کیا۔ فورم کی معاونت کے فرائض احسن کامرے نے سرانجام دیے۔
ڈائریکٹر پیسی بابر عباس خان نے کہا دنیا آئی ایل او کنونشن 189(c) کے دس سال منا رہی ، پنجاب ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ 2019 ء اسی کی روشنی میں بنایا گیا ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ کے تحت ان ملازمین کے میڈیکل اور ہیلتھ کیئر کی ذمہ داری سوشل سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے پاس مگر ادارے کے پاس ان کا ڈیٹا موجود نہیں تھا موبائل ایپ بنار رجسٹریشن کا آغاز کیا۔ ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں اسٹالز لگا کر ڈومیسٹک ورکرز کی رجسٹریشن کرنے جا رہے ہیں۔
نمائندہ سول سوسائٹی بشریٰ خالق نے کہا کہ خواتین ڈومیسٹک ورکرزکیلئے 45 میٹرنٹی لیوز جبکہ تمام ڈومیسٹک ورکرز کے لیے ہفتہ وار چھٹی، سرکاری چھٹیاں، ملازمت کا لیٹر و دیگر سہولیات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے، کورونا میں ڈومیسٹک ورکرز سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
ماہر قانون سحر بندیال نے کہا ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ کے ذریعے پنجاب حکومت نے ایک ایسے طبقے کو ریگولیٹ کرنے کی طرف قدم اٹھایا جو ہماری معیشت میں اپنا حصہ تو ڈالتا ہے مگر منظر عام سے غائب ہے۔
انھوں نے کہا کہ ڈومیسٹک ورکرز کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے، کوئی بھی ورکر آجر کے ساتھ معاہدے میں اپنے حقوق کو نہیں چھوڑ سکے گا بلکہ قانون کے مطابق لازمی حقوق دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کیلیے ایک ماہ پہلے نوٹس دینا ہوگا یا ایک ماہ کی تنخواہ دینا ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔