کینیڈا کی مسجد میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش میں 2 افراد گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 16 جون 2021
پولیس نے فوری طورپردونوں مرد و خواتین کو گرفتار کرلیا: فوٹو: فائل

پولیس نے فوری طورپردونوں مرد و خواتین کو گرفتار کرلیا: فوٹو: فائل

اونٹاریو: اسلامک انسٹیٹیوٹ آف ٹورنٹومیں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مرد اورخاتون گرفتارکرلیے گئے۔

کینیڈا کی ریاست اونٹاریو کے شہرٹورنٹوکے اسکاربوروایریا میں واقع مسجد میں مرداورخاتون نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، دونوں نے مسجد کی انتظامیہ کوخطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں۔

پولیس نے فوری طورپردونوں مرد وخواتین کوگرفتارکرلیا تاہم پولیس نے ملزمان اوران کے ارادے سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کینیڈا میں اسلامو فوبیا کا شکار ہونے والا پاکستانی خاندان کون تھا؟

واضح رہے کہ اونٹاریو میں رواں ماہ 8 جون کو20 سالہ نوجوان نے چہل قدمی کرتے مسلم خاندان کو جان بوجھ کر کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں 74 اور44 سال خواتین، 46 سالہ مرد اور 15 سالہ لڑکی شہید ہوگئے تھے جب کہ واحد زندہ بچ جانے والا شدید زخمی 9 سالہ لڑکا اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔