زیور چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ فیس بک تصویر سے پکڑی گئی

ویب ڈیسک  بدھ 16 جون 2021
چوری ہونے والے زیور پہن کر اپنی تصویر فیس بک پر لگائی تھی، فوٹو: فائل

چوری ہونے والے زیور پہن کر اپنی تصویر فیس بک پر لگائی تھی، فوٹو: فائل

 دبئی: متحدہ عرب امارات میں اپنی مالکن کے زیور چرا کر فرار ہونے والی گھریلو ملازمہ فیس بک تصویر کی وجہ سے پکڑی گئی جس میں اس نے چوری ہونے والے زیور پہن رکھے تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں ایشیا سے تعلق رکھنے والی گھریلو ملازمہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ملازمہ پر ایک سال قبل اپنی مالکن اور ان کی بیٹی کے زیورات چرا کر فرار ہونے کا الزام تھا۔

ملازمہ ایک سال قبل اچانک بہانہ بناکر کسی دوسری جگہ چلی گئی تھی جس کے بعد مالکن کو پتہ چلا کہ گھر سے ان کے اور ان کی بیٹی کے کچھ زیورات غائب ہیں۔

گھر کے کسی بھی شخص کو سابق ملازمہ پر شک نہ ہوا تاہم ایک فیس بک پر اہل خانہ نے سابق گھریلو ملازمہ کی تصویر دیکھی جس میں اس نے وہی زیور پہنے ہوئے تھے جو گھر سے غائب تھے۔

گھریلو ملازمہ کی فیس بک تصویر پولیس کو دکھائی گئی جس پر پولیس نے ملازمہ کو حراست میں لیکر چوری ہونے والا زیور برآمد کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔