- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
’’سب کےلیے مفید تعاون کو فروغ دیا جائے،‘‘ چینی وزیرِ خارجہ
بیجنگ: چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے ’’یوم شنگھائی تعاون تنظیم‘‘ کے استقبالیہ میں ویڈیو لنک پر تقریر کرتے ہوئے ایک ایسے عالمگیر اور ہمہ جہت تعاون کے فروغ پر زور دیا جو سب کےلیے مفید ہو۔
پندرہ تاریخ کو ’’یوم شنگھائی تعاون تنظیم‘‘کا استقبالیہ بیجنگ میں منعقد ہوا۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں تقریر کی۔
وانگ ای نے کہا کہ ’’شنگھائی روح‘‘ کی روشنی میں، شنگھائی تعاون تنظیم نے بین الاقوامی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں اور آزمائشوں پر پورااتر کر، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید گہرا کیا ہے، اور تعاون اور ترقی کی راہ تلاش کی ہے جو خطے کی صورتحال اور خصوصیات اور تمام فریقوں کی ضروریات کے مطابق ہے۔ تنظیم نے نئے طرز کے بین الاقوامی تعلقات اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کےلیے خدمات انجام دی ہیں۔
چینی وزیر خارجہ نے اپنی تقریر میں تنظیم کی ترقی کے حوالے سے چار تجاویز پیش کیں۔ اول، ’’ہم نصیب معاشرے‘‘ کا ایک نیا ماڈل قائم کیا جائے۔ دوم، سب کےلیے مفید تعاون کو مزید فروغ دیا جائے. سوم، مختلف تہذیبوں کے ایک دوسرے سے سیکھنے کا ایک نیا باب شروع کیا جائے۔ چہارم، عالمی حکمرانی کےلیے پوری ذمہ داریاں نبھائی جائیں۔
علاوہ ازیں، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کا دفاع کیا جائے، کثیرجہتی کو فروغ دیا جائے اور دیرپا امن، عالمی سلامتی، مشترکہ خوشحالی، کشادگی، رواداری، صفائی اور خوبصورتی کی ایک نئی دنیا کی تشکیل کی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔