وزیراعلیٰ کا عوامی فلاحی منصوبے سوشل میڈیا پر اجاگر کرنے کا فیصلہ

 بدھ 16 جون 2021
 بجٹ میں شامل سماجی تحفظ کے منصوبوں اور حکومتی کارکردگی کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پربھرپور طریقے سے نمایاں کیا جائے۔(فوٹو: اے پی پی)

بجٹ میں شامل سماجی تحفظ کے منصوبوں اور حکومتی کارکردگی کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پربھرپور طریقے سے نمایاں کیا جائے۔(فوٹو: اے پی پی)

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت بجٹ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں بجٹ کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے کے بارے میں اقدامات پر غور کیا گیا۔ 

اے پی پی کے مطابق وزیراعلی ٰبلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ 22-2021 کی میڈیا مہم کے حوالے سےاجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بجٹ 22-2021 میں صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے شامل منصوبوں کو ذرائع ابلاغ اور خاص طور پر سوشل میڈیا پر اجاگر کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کوبہتر انداز میں عوام کے سامنے لانے کے لیے ذرائع ابلاغ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، اس موقع پر انہوں نے بجٹ میں شامل سماجی تحفظ کے منصوبوں کو حکومت بلوچستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ڈیجیٹل پوسٹرز اور ویڈیوز کے ذریعے نمایاں کرنے اور حکومتی اقدامات اور کارکردگی کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ ان نے مزید کہا کہ بجٹ کے حوالے سے ٹوئٹر پر خصوصی سیشن، اخبارات میں خصوصی اشاعت اور الیکٹرانک میڈیا پر بھرپور آگاہی بھی مہم بھی چلائی جائے۔

اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشری ٰرند، وزیراعلی ٰکے پرنسپل سیکرٹری زاہد سلیم، سیکرٹری اطلاعات سہیل الرحمن، اسپیشل سیکرٹری وزیراعلی عابد سلیم قریشی، پراجیکٹ ڈائریکٹر سی ایم ڈی یو سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔