- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
لاہورٹریفک پولیس نے 74 مرتبہ ٹریفک قوانین توڑنے والی گاڑی پکڑ لی
سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے 74 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو پکڑلیا ہے، گاڑی غیر ملکی باشندے کے زیر استعمال تھی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف آپریشن جاری ہے، چیکنگ کے دوران غیر ملکی باشندے کے زیر استعمال گاڑی کا ریکارڈ چیک کرنے پر انکشاف ہوا کہ مذکورہ گاڑی کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 74 چالان کٹے ہوئے ہیں۔
سٹی ٹریفک آفیسر لاہور منتظر مہدی کے مطابق اس گاڑی کے ڈرائیور نے 43 مرتبہ ٹریفک سگنل، 28 مرتبہ حد رفتار اور 3 مرتبہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کی۔ ان تمام چالان کی مد میں نائیجریا سے تعلق رکھنے والے شہری پر 36 ہزار سے زائد کا جرمانہ عائد کرکےگاڑی کے کاغذات ضبط کر لیے گئے ہیں۔
منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ ای چالان نادندگان کے خلاف مہم میں سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور اب تک 20 ہزار سے زائد گاڑیوں کے کاغذات کو قبضہ میں لیا گیا۔
جب کہ نادہنگان کی شناخت کے لیے ٹریفک وارڈنز کو جدید ڈیوائسز اور پرنٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔