رہنما(ن)لیگ روحیل اصغر نے ’’گالی دینا‘‘ پنجاب کا کلچر قرار دیدیا

ویب ڈیسک  بدھ 16 جون 2021
گالیاں دینا ہمارے کلچر کا حصہ نہیں، ہمارے کلچر میں ماؤں بہنوں کی عزت کرنا سکھایا جاتا ہے.( فوٹو: فائل)

گالیاں دینا ہمارے کلچر کا حصہ نہیں، ہمارے کلچر میں ماؤں بہنوں کی عزت کرنا سکھایا جاتا ہے.( فوٹو: فائل)

 اسلام آباد:  مسلم لیگ ن کے راہنما شیخ روحیل اصغر نے گندی سوچ اور گالی دینے کو کو پنجاب کا کلچر قرار دے دیا، وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ غلیظ گالیاں دینا ہمارے کلچر کا حصہ نہیں، ہمارے کلچر میں ماؤں بہنوں کی عزت کرنا سکھایا جاتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ن لیگ کے راہنما روحیل اصغر نے گذشتہ روز قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران ہونے والی بد زبانی اور گالیوں کو پنجاب کا کلچر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پنجاب کا کلچر ہے، غصے میں آکر بندہ گالی دے دیتا ہے۔

شیخ روحیل کے بیان پر وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اپنے رکن کے اس بیان پر بھی انہیں سمجھانے کے بجائے ان کی  حوصلہ افزائی کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گالیاں دینا پنجاب کے کلچر کا حصہ نہیں ہے ہمارے کلچر میں ماؤں بہنوں کی عزت کی جاتی ہے۔ اور گندی سوچ اور زبان کو پنجاب کے کلچر سے نہ جوڑا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔