پیراشوٹر یورو میچ کے موقع پر اسٹیڈیم میں کود گیا، کئی شائقین زخمی

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 17 جون 2021
یوئیفا نے اس اقدام کو غیرذمہ دارانہ اور خطرناک قرار دیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

یوئیفا نے اس اقدام کو غیرذمہ دارانہ اور خطرناک قرار دیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

میونخ: گرین پیس پیراشوٹر یورو 2020 میچ کے موقع پر اسٹیڈیم میں کود گیا۔

فرانس اور جرمنی کے درمیان میچ کے موقع پر مظاہرہ کرنے والا پیراشوٹر خود تو کیمرے کیلیے لگائی گئی تار میں الجھ گیا مگر نیچے گرنے والے سامان سے کئی تماشائی زخمی ہوئے، فرانس کے کوچ ڈیڈائر ڈیسچیمپس ان کی زد میں آنے سے بال بال بچے۔

یوئیفا نے اس اقدام کو غیرذمہ دارانہ اور خطرناک قرار دیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرہ کرنے والے کے پیراشوٹ پر لکھا تھا کہ آئل کا استعمال بند کرو اور ماحول کو صاف بناؤ۔

دوسری جانب گرین پیس تحریک نے اس معاملے پر معذرت کرلی جبکہ میونخ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔