عید سے پہلے قربانی دیکھ رہا ہوں، منظوروسان

ویب ڈیسک  جمعرات 17 جون 2021
جس طرح مقدس ایوان میں ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، منظور وسان (فوٹو: فائل)

جس طرح مقدس ایوان میں ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، منظور وسان (فوٹو: فائل)

 کراچی: پیپلزپارٹی رہنما منظوروسان کا کہنا ہے کہ عید سے پہلے قربانی دیکھ رہا ہوں اورقربانی چھوٹی ہو یا بڑی لیکن قربانی ہوگی۔

پیپلزپارٹی رہنما منظوروسان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ غریب کیلئے نہیں امیرکیلئے ہے، جس طرح مقدس ایوان میں ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، سیاست دانوں کوخراب دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ کسی کی سازش ہو سکتی ہے۔

منظوروسان نے کہا کہ وفاقی بجٹ عوامی بجٹ نہیں ہے بلکہ اس بجٹ کو تاجراوربلڈرزمافیا دوست بجٹ کہہ سکتے ہیں۔

منظوروسان نے مزید کہا کہ عید سے پہلے قربانی دیکھ رہا ہوں اورقربانی چھوٹی ہو یا بڑی لیکن قربانی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔