اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک  جمعرات 17 جون 2021
قابض اسرائیلی افواج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 سالہ نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا۔ فوٹو : فائل

قابض اسرائیلی افواج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 سالہ نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ بیت القدس: اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 29 سالہ خاتون کو شہید کردیا، خاتون کی شناخت مائی افناہ کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق ابودیس کے علاقے سے تھا، فلسطینی میڈیا کے مطابق خاتون نے غلطی سے گاڑی کو اسرائیلی ملٹری کے لیے زیر تعمیر روڈ پر موڑا تھا جس پر انہیں اسرائیلی فوج نے گولی ماردی۔

دوسرا واقعہ نابلوس میں پیش آیا جہاں قابض اسرائیلی افواج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 سالہ نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا، 16 سالہ احمد زاہی بانی شمسا کو سر میں گولی لگی تھی جس کے بعد وہ اسپتال میں زیر علاج تھا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔