پی ایس ایل کے مہنگے ترین اسپیل کا ریکارڈ ظفر گوہر کے نام

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 18 جون 2021
اسپنر نے پشاور زلمی کیخلاف میچ کے دوران 4 اوورز میں 65 رنز دیے

اسپنر نے پشاور زلمی کیخلاف میچ کے دوران 4 اوورز میں 65 رنز دیے

 لاہور: پی ایس ایل کے مہنگے ترین اسپیل کا ریکارڈ ظفر گوہر کے نام ہوگیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسپنر نے پشاورزلمی کیخلاف میچ کے اپنے 4اوورز میں 65رنز دیے، اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی کو2019میں 62رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی تھی۔

مجموعی طور پر اس میچ میں 479رنز بنے، یہ ڈومیسٹک کرکٹ کے کسی ایک میچ میں زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی بن گیا ہے، اس سے قبل کراچی ڈولفنز اور لاہورایگلز کے میچ میں 451رنز بنے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔