کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گردہلاک

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 18 جون 2021
دہشت گرد گزشتہ ایک ماہ سے فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں، ترجمان۔ فوٹو : فائل

دہشت گرد گزشتہ ایک ماہ سے فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں، ترجمان۔ فوٹو : فائل

 کوئٹہ: مارواڑ میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 6 فرار ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کوئٹہ کے مطابق کوئٹہ سے ملحقہ علاقے مارواڑ میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کے 6 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا گیا، کئی گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاونڈ کی تلاشی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، کمپاونڈ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد ہوا، ترجمان کے مطابق دہشت گرد گزشتہ ایک ماہ سے فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔