اپوزیشن بہت کمزور ہوچکی ہے اس میں دم نہیں رہا، شیخ رشید

ویب ڈیسک  جمعـء 18 جون 2021
تین دن جو کچھ ہوا اس سے جمہوریت کو عزت نہیں ملی، اپوزیشن کے پسٹن میں کچرا ہے، شیخ رشید۔ فوٹو:فائل

تین دن جو کچھ ہوا اس سے جمہوریت کو عزت نہیں ملی، اپوزیشن کے پسٹن میں کچرا ہے، شیخ رشید۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کہنا ہے کہ اپوزیشن بہت کمزور ہوچکی ہے،اس میں دم نہیں رہا۔

اسلام آباد میں ایگل سکواڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا تھا کہ وفاقی پولیس میں ڈیڑھ سو جوانوں پر مشتمل ایگل اسکواڈ کا افتتاح کررہے ہیں، سولہ کاریں بھی اس سکواڈ میں شامل کریں گے، اسلام آباد کے لوگ ملک میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے لوگ ہیں، ہمارا مشن ہے کہ اسلام آباد سے جرائم کو ختم کریں، امن وامان ہوتوسرمایہ کاری آتی ہے، ملک کا مسئلہ یہ ہے کہ غریب قانون کی زد میں آتا ہے، امیر بچ نکلتا ہے، پاکستان میں غریب کو دیکھ کر قانون حرکت میں آتاہے، ہمارا مقصد ہے کہ طاقتور کے خلاف بھی کارروائیاں کی جائیں۔

شیخ رشید کہنا تھا کہ  خواتین کے لیے مخصوص بازار بنانے جارہے ہیں، نالہ لئی کے لیے 55ارب روپے رکھے گئے، ویزا آن لائن کردیا، ایک ہی روز میں پاسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی، ملک میں سیاحت کو فروغ مل رہاہے

وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں گزشتہ 3 دن جو کچھ ہوا اس سے جمہوریت کو عزت نہیں ملی، اپوزیشن کے پسٹن میں کچرا ہے، اپوزیشن بہت کمزور ہوچکی ہے، اس میں دم نہیں رہا، یہ لوگ دسمبر میں حکومت کے خاتمے کا اعلان کر چکے تھے، لیکن میں نے پہلے بھی کہا تھا اور آج بھی کہتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔