- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
امریکی اپنی ذات سے بڑھ کر کسی چیز کواہمیت نہیں دیتے، روسی صدر
ماسکو: صدر ولادیمیر پوٹن نے امریکیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید مذاکرات جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں بشرطیکہ وائٹ ہاؤس بھی نتیجہ خیز بات چیت کرنے پر راضی ہو۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنیوا میں دو روز قبل امریکی صدر جوبائیڈن سے پہلی ملاقات کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک انٹرویو میں ملاقات کو کافی حد تک دوستانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہم معاملات پر ایک دوسرے کو سمجھنے میں کامیاب رہے ہیں۔
روسی صدر نے مذاکرات جاری رکھنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ بات چیت کو جاری رکھنے کے لئے تیار ہیں تاہم اس کے لیے امریکا کا بھی راضی ہونا ضروری ہے۔ ایک فریق خواہش نہ رکھتا ہو تو دوسرا فریق کیا کرسکتا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : جوبائیڈن کی ولادی میر پوٹن سے ملاقات، بیدخل سفیروں کی واپسی پر اتفاق
صدر ولادیمیر پوٹن نے امریکی صدر جوبائیڈن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک پیشہ ور اور منجھے ہوئے سیاست دان ہیں جن کے ساتھ کام کرتے وقت بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
امریکی صدر کی تعریفوں پر جب صدر پوٹن سے پوچھا گیا کہ پھر مذاکرات کے کامیاب نہ ہونے کی وجہ تھی تو انہوں نے کہا کہ امریکی سمجھتے ہیں کہ کوئی بھی چیز خود اُن کی ذات سے زیادہ اہم نہیں ہے۔
اس موقع پر وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوبصورت اور نوجوان تعلیم یافتہ خاتون ہیں تاہم روسی صدر نے دبے الفاظ میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب لوگ کچھ چیزوں کو ثانوی سمجھ لیں تو وہ اس پر زیادہ توجہ نہیں دیتے۔
واضح رہے کہ 16 جون کو جنیوا میں امریکی اور روسی صدر کے درمیان 3 گھنٹوں پر محیط بات چیت کے بعد دونوں رہنماؤں نے جوہری ہتھیاروں میں کمی کے معاہدے سے متعلق بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے ایک مختصر بیان جاری کرنے پر اکتفا کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔