تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی ببیتا جی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 18 جون 2021
منمن دتہ نے دلت برادری کیخلاف لفظ ’بھنگی‘ کا استعمال کیا تھا۔ (فائل فوٹو)

منمن دتہ نے دلت برادری کیخلاف لفظ ’بھنگی‘ کا استعمال کیا تھا۔ (فائل فوٹو)

 ممبئی: مشہور بھارتی ڈرامے ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں ’ببیتا جی‘ کا کردار ادا کرنے والی منمن دتہ کو سپریم کورٹ سے بڑاریلیف مل گیا۔

منمن دتہ نے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر اپنی میک اپ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے دلت برادری کے خلاف لفظ ’بھنگی‘ کا استعمال کیا تھا۔ اس کے بعد ببیتا جی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ منمن دتہ نے ویڈیو شیئر کرنے کے کچھ ہی گھنٹے بعد اسے ڈیلیٹ کیا اور سب سے معذرت کی۔

دلت برادری سے تعلق رکھنے والوں نے مختلف تھانوں میں منمن دتہ کے خلاف 5 مقدمات درج کرائے جن کا انہیں سامنا ہے۔

آج سپریم کورٹ کے دو رکنی بیچ نے مقدمات کے خلاف منمن دتہ کی درخواست پر سماعت کی اور تمام 5 مقدمات کو ضم کردیا۔ سپریم کورٹ میں منمن دتہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ منمن دتہ کو لفظ کا مطلب نہیں معلوم تھا، انہوں نے اپنی ویڈیو پر معافی بھی مانگی اور اسے فوراً ڈیلیٹ کیا۔

تاہم عدالت نے وکیل کے مؤقف کو مسترد کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔