کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہنے والے بالی ووڈ اسٹارز

ویب ڈیسک  جمعـء 18 جون 2021
بالی ووڈ اسٹارز کروڑوں روپے سالانہ کرائے کی مد میں ادا کرتے ہیں۔

بالی ووڈ اسٹارز کروڑوں روپے سالانہ کرائے کی مد میں ادا کرتے ہیں۔

 ممبئی: بھارتی شہر ممبئی کو خوابوں کا شہر قرار دیا جاتا ہے ۔بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے ذریعے لاکھوں مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے والے کچھ اسٹارز ایسے بھی ہیں جو کئی سالوں سے اس شہر میں کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہ رہے ہیں۔

کترینہ کیف

جب سے فلم ’ویلکم ‘میں ڈان کی بہن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کترینہ کیف نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ہے تب سے وہ کرائے کے اپارٹمنٹ میں ہی رہ رہی ہیں۔ کترینہ کیف ممبئی کے سلور سیڈ اپارٹمنٹ میں مقیم ہیں، اداکارہ ماہانہ کرایہ 15 لاکھ روپے ادا کرتی ہیں۔

ہریتھک روشن

فلم ’کہو نا پیار ہے‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والے اداکار ہریتھک روشن بھی کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں، ان کے پڑوس میں اکشے کمار کا بنگلہ ہے، ہریتھک روشن ماہانہ 8 لاکھ 25 ہزار روپے کرائے کی مد میں ادا کرتے ہیں۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hrithik Roshan (@hrithikroshan)


جیکلین فرنینڈیس

سری لنکن نژاد بھارتی اداکارہ جیکلین فرنینڈیس نے فلم ’مڈر‘ میں عمران ہاشمی کے ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ جیکلین فرنینڈیس بھی ممبئی میں مقیم ہیں اور ماہانہ 6 لاکھ 78 ہزار روپے کرایہ ادا کرتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Jacqueline Fernandez (@jacquelinef143)

سنی لیون

اداکارہ  سنی لیون نے جب بالی وڈ میں قدم رکھا تو انہیں رہائش کے حوالے سے کافی پریشانی ہوئی، اداکارہ سیلنا جیٹلی نے سنی لیون کے اس مسئلے کو حل کیا اور انہیں کرائے پر اپارٹمنٹ مل گیا۔ تاہم حال ہی میں سنی لیون نے 16 کروڑ روپے سے اپنا ذاتی اپارٹمنٹ خرید لیا ہے، ان  کے پڑوس میں اداکار امیتابھ بچن کا اپارٹمنٹ ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone)

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔