پاکستان نے افغانستان سے پیدل آنے اور جانے والوں پر پابندی لگادی  

ویب ڈیسک  جمعـء 18 جون 2021
افغانستان میں پہلے سے موجود پاکستانیوں کو واپس آنے کی اجازت ہوگی، این سی او سی

افغانستان میں پہلے سے موجود پاکستانیوں کو واپس آنے کی اجازت ہوگی، این سی او سی

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان سے پیدل آنے اور جانے والوں پر پابندی لگادی ہے۔

این سی او سی کے مطابق افغانستان کی سرحد پر تمام بارڈر ٹرمینلز گزشتہ روز سے بند کردیے گئے، افغانستان میں کورونا کے بہت زیادہ پھیلاو پر بارڈر ٹرمینلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم افغانستان میں پہلے سے موجود پاکستانیوں کو واپس آنے کی اجازت ہوگی، واپس آنے والے پاکستانیوں کو کورونا ٹیسٹ کے بعد آنے کی اجازت ہوگی۔

پاکستان میں پہلے سے موجود افغان شہریوں کو بھی واپس جانے کی اجازت ہوگی،  افغان شہریوں کو میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں  ٹیسٹ کے بعد آنے کی اجازت ہوگی جب کہ پاکستان میں زیرتعلیم افغان طلباء کو ہدایات سے  الگ سے آگاہ کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔