کراچی میں 15 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 18 جون 2021
ملزمان زیادتی کے بعد لڑکی کو بےہوشی کی حالت میں چھوڑا کر فرار ہوگئے تھے۔ (فائل فوٹو)

ملزمان زیادتی کے بعد لڑکی کو بےہوشی کی حالت میں چھوڑا کر فرار ہوگئے تھے۔ (فائل فوٹو)

 کراچی: گورا قبرستان کے قریب 15 سالہ لڑکی سے اجتماعی جنسی زیادتی کرنے والے 3 میں سے 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ایس پی جمشید فاروق بجارانی کے مطابق تین ملزمان نے 15سالہ لڑکی کےساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی ، لڑکی کے ساتھ 13دن قبل گورا قبرستان کےقریب یہ دلخراش واقعہ پیش آیا ، گرفتار ملزم شہبازعرف شعبی لائنز ایریا میں سبزی کاٹھیلا لگاتا ہے ، اس نے متاثرہ لڑکی کو یہ کہہ کر قبرستان کے جانب لے گیا کہ تمہارے والد کو کچھ لوگ ماررہے ہیں ۔

پولیس کےمطابق لڑکی پریشانی کےعالم میں اس کی ساتھ موٹرسائیکل بر بیٹھ گئی ، ملزم نے راستے میں نشہ آورچیز کھلادی جس سے لڑکی نیم بہوش ہوگی،ملزم شہباز نے اپنے دوستوں کے ہمراہ لڑکی کو زیادتی کانشانہ بنایا اوربے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی محمد اسلم کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 322/21درج کرلیا،  لڑکی کا میڈیکل کروالیا گیا ہے، 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا تاہم تیسرے ملزم کی تلاش کی جارہی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔