چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف بخاری کو ہٹا دیا گیا

ارشاد انصاری  ہفتہ 19 جون 2021
ملاقات میں وزیر اعظم نے استعفیٰ طلب کیا، ہٹائے جانے والے چوتھے چیئرمین ہیں۔ فوٹو : فائل

ملاقات میں وزیر اعظم نے استعفیٰ طلب کیا، ہٹائے جانے والے چوتھے چیئرمین ہیں۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف آر بخاری کو عہدے سے ہٹادیا۔

گزشتہ روز چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف آر بخاری نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تووزیراعظم نے ان سے استعفیٰ طلب کیا جو وزیراعظم آفس کوبھجوادیا گیا۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے 3سالہ دور میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کے عہدے سے ہٹائے جانے و الے یہ چوتھے چیئرمین ہیں، ان کی جگہ جلد نئے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کی تعیناتی کاامکان ہے اس کیلیے مختلف نام زیر غور ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد پہلے نعیم زمیندار کو ہٹاکر ہارون شریف کو چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تعینات کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔